لاہورہائیکورٹ نے سائیبریا سے آنے والے پرندوں کے شکار پر پابندی میں 3 مارچ تک توسیع کردی

حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر 33 عرب باشندوں کو سائبیرین پرندوں کے شکار کے لئے لائسنس جاری کئے گئے تھے


ویب ڈیسک February 10, 2014
وزارت خارجہ سائبیرین پرندوں کے شکار پر لائسنس یافتہ افراد سے موقف لے کر پیش کرے، لاہور ہائی کورٹ فوٹو: فائل

KARACHI: ہائی کورٹ نے موسم سرما میں آنے والے سائیبرین پرندوں کے شکار کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں 3 مارچ تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سائبیرین پرندوں کے شکار کے لئے جاری کئے گئے غیرملکیوں کو لائسنس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تاہم عدالتی نوٹس کے باوجود وزارت خارجہ کی جانب سے لائسنس یافتہ افراد کے ناموں کی فہرست پیش نہیں کی گئی۔ جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے شکار پر پابندی کے لئے جاری کئے گئے حکم امتناعی میں 3 مارچ تک اضافہ کردیا، عدالت عالیہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی کہ لائسنس یافتہ افراد سے بھی اس حوالے سے موقف لے کر پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر 33 عرب باشندوں کو سائبیرین پرندوں کے شکار کے لئے لائسنس جاری کئے گئے تھے جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں