پنجاب میں ملک کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان

جیتنے والی ٹیموں کے لئے 3،5،10 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

جیتنے والی ٹیموں کے لئے 3،5،10 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

WASHINGTON:
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان کردیا، رجسٹریشن کا مرحلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔


وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور کےمطابق صوبہ بھر سے 23 برس سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہیں۔ ضلعی سطح پر پنجاب کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔پہلے فیز میں ڈویژن لیول ٹیموں کی تشکیل ہوگی۔اگلے مرحلہ میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد ہونگے۔ جیتنے والی ٹیموں کے لئے 3،5،10 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

لیگ کے ذریعے پنجاب کی ڈریم ٹیم سلیکٹ کی جائے گی، جس کے لئے ماہانہ وظائف کا اجراء کیا جائے گا۔ ۔ڈی جی اسپورٹس پنجاب خود ٹرائلز اور لیگ انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ پی ایف ایل وزیراعظم کے ریجنل کھیلوں کے فروغ کے ویژن جانب ایک اہم قدم ہے۔نوجوانوں بڑی تعداد میں فٹ بال لیگ کے ٹرائلز کے لئے رجسٹریشن کروائیں۔
Load Next Story