ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 19ویں روز میں داخل او پی ڈیز بند ہونے سے مریض رل گئے

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ۔ فوٹو : فائل

SAN FRANSISCO:
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 19ویں روز میں داخل ہوگیا اور اسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز بند ہونے سے مریض رل گئے ہیں۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ احتجاج کے باعث اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شید پریشانی کا سامنا ہے۔


ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو جان بوجھ کر دیوار سے لگارہی ہے، ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں جب کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے ینگ ڈاکٹرز 19 روز سے احتجاج پر ہیں انہوں نے گرفتارڈاکٹروں کی رہائی اوراسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 
Load Next Story