کراچی میں قتل لڑکی کے لواحقین کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا


Staff Reporter December 15, 2021
قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا

نیوکراچی میں چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کا مقدمہ نامزد ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

منگل کو بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیوجے اقصیٰ مسجد کے قریب چھری کے پے درپے وارکرکے نوجوان لڑکی 27 سالہ صباء ولد محمد اسلم کو قتل کرنے کے واقعہ کامقدمہ الزام نمبر 2021/1027 بجرم دفعہ 302 کے تحت بلال کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر لڑکی قتل

مقتولہ کے اہلخانہ نے انکار مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سرکاری مدعیت میں کیس درج کرلیاگیا۔ مقدمے میں مقتولہ کے محلے دار ملزم غضنفر عرف مان عرف مانٹرا ولد صابر کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم غضنفرمقتولہ کوقتل کرکے فرارہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں