وزیراعظم عمران خان 2021  میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل

ملالہ یوسفزئی بھی 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔


ویب ڈیسک December 15, 2021
وزیراعظم عمران خان 2018اور2019میں بھی سب سےزیادہ سراہے جانے والوں میں شامل تھے:فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

برطانوی تنظیم کے سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں مردوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر براک اوباما بدستورپہلے نمبر پرہیں۔بل گیٹس دوسرے اورچینی وزیراعظم شی جن پنگ تیسرے نمبرپرہیں۔

وزیراعظم عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2018 اور2019 میں بھی سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل تھے۔

سابق امریکی صدربراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما سال 2021 کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی خواتین میں سرفہرست ہیں۔ دوسری پوزیشن ہالی وڈ کی اداکارہ اورانسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اینجلینا جولی کی ہے جبکہ تیسرا نمبر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا ہے۔

2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی 9 ویں اوربالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ 10 ویں نمبرپرہیں۔ سابق مس ورلڈ اوربالی وڈ اسٹارایشوریہ رائے بچن، بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر اورفٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو بھی سراہے جانے والوں میں شامل ہیں۔

سروے کے لئے 38ممالک میں 42 ہزارافراد سے رائے لی گئی تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |