وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات گوادر دھرنے پر بات چیت

عمران خان اور صادق سنجرانی کی ملاقات میں پارلیمانی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

عمران خان اور صادق سنجرانی کی ملاقات میں پارلیمانی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی:
وزیراعظم عمران خان سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں گوادر دھرنے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گوادر دھرنے سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک


چند روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان کی زیر قیادت 15 نومبر سے 'حق دو تحریک' چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں گوادر میں کئی ہفتوں سے دھرنا بھی جاری ہے۔ مظاہرین کے 19 مطالبات ہیں جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور غیر قانونی فشنگ کی روک تھام شامل ہیں۔
Load Next Story