بنی گالا کے اخراجات کے لئے کبھی ایک روپیہ تک نہیں دیا جہانگیرترین

عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے، جہانگیر ترین


ویب ڈیسک December 15, 2021
عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے، جہانگیر ترین ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے۔



جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی، لیکن ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں