کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے وزیر اعظم

پاکستان کےراستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم کی ہدایت

اجلاس کےشرکا کا افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزراء سمیت اعلی سیاسی ، انتطامی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور پاک افغان بارڈر صورتحال اور افغانستان کے لئے امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے شرکا نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم


وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے، افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، امید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری مشکل سےدوچار افغان عوام کی مدد کرے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پاکستان کےراستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

 
Load Next Story