سی پی ٹی انٹرنیشنل منافع بخش ٹریڈنگ کی عالمی ضمانت Test Link

سی پی ٹی انٹرنیشنل نے ٹریڈنگ کےلیے صارف دوست اور زیادہ قابلِ رسائی ماحول تخلیق کیا ہے


ویب ڈیسک December 01, 2021
سی پی ٹی انٹرنیشنل نے ٹریڈنگ کےلیے صارف دوست اور زیادہ قابلِ رسائی ماحول تخلیق کیا ہے۔ (تصاویر: فائل)

سی پی ٹی انٹرنیشنل ایک مستحکم آن لائن ٹریڈنگ بروکریج کمپنی ہے جو عالمی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ، عالمی مالیاتی منڈیوں تک آسان رسائی کے مشن پر کاربند ہے۔ ایشیا میں یہ کمپنی مضبوط موجودگی رکھتی اور اپنے کلائنٹس (مؤکلین) کےلیے متعدد نئے لائسنسنگ آپشنز شامل کرنے پر مسلسل کام کررہی ہے۔

چیف کمرشل آفیسر سی پی ٹی، وکاس لکھوانی کے مطابق، ''ہمارا مشن ایک ایسا سماج (کمیونٹی) تخلیق کرنا ہے جہاں سہولت، شمولیت اور شفافیت کی اہمیت ہو؛ تاکہ ٹریڈرز کو بااختیار بنایا جائے اور بروکرز کو زیادہ قدر حاصل ہو۔''



وکاس لکھوانی کا مزید کہنا تھا، ''سی ٹی پی میں، ہمارا یقین ہے کہ اپنے مقامی وسائل کو ترقی دینا اور ہر مارکیٹ کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیشکشوں کو مقامی اعتبار سے ڈھالنا ہی عالمی سطح پر کامیابی کی کلید ہے۔'' مثلاً، پاکستان سے تمام نئے ٹریڈرز اب نیا اکاؤنٹ کھولنے اور اس میں فنڈز جمع کروانے پر 20 فیصد بونس سے مستفید ہوسکتے ہیں جس کی مالیت 500 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

سی پی ٹی انٹرنیشنل دوسرے بروکرز سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ اس نے ٹریڈنگ کےلیے صارف دوست اور زیادہ قابلِ رسائی ماحول تخلیق کیا ہے۔ نئے ٹریڈرز یہاں دو منٹ سے بھی کم وقت میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ وہ ادائیگی کے متعدد طریقے استعمال کرتے ہوئے، جن میں پرفیکٹ منی اور کرپٹو ڈپازٹ پیمنٹ بھی شامل ہیں، اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں بہ آسانی فنڈز ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔



رسائی کے ضمن میں سی پی ٹی کے پاس اپنی نوعیت کی بہترین لکویڈیٹی (liquidity) موجود ہے جبکہ یہ سونے اور دوسری اہم اجناس (کموڈیٹیز)، عالمی اشاریوں، امریکی ایکویٹیز اور کرپٹو کرنسی وغیرہ کی خرید و فروخت کےلیے ایم ٹی فور (MT4) ایکسیس کی سہولت بھی دیتی ہے جبکہ بیشتر ذرائع کی اضافی فیس بھی نہیں لی جاتی۔ یہاں درکار ڈپازٹ کی بھی کوئی کم سے کم حد مقرر نہیں لہذا ٹریڈرز اپنے تجارتی سفر کا آغاز اتنے ہی سرمائے سے کرسکتے ہیں جو ان کے ٹریڈنگ اہداف کےلیے موزوں ترین ہوں۔ اکاؤنٹ ٹائپس کی بات کریں تو سی پی ٹی، پاکستان میں ٹریڈرز کےلیے ''پرائم'' اور ''سویپ فری'' اکاؤنٹس سمیت کئی آپشنز پیش کرتا ہے۔

پارٹنرشپ پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے وکاس لکھوانی نے بتایا، ''سی پی ٹی میں ہمارا بہت ہی منفرد لائلٹی پروگرام ہے جسے صرف مالی فوائد پر توجہ دینے کے بجائے اپنے پارٹنرز کی کوششوں کا صحیح معنوں میں اعتراف کرنے کےلیے وضع کیا گیا تھا۔ بہت ہی پرکشش ریبیٹس کے علاوہ، تعارفی بروکرز (IBs) اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ترتیب دی گئی ''کسٹمائزڈ سپورٹ'' سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

آج کی مسابقت سے بھرپور عالمی منڈیوں میں ٹریڈرز اور تعارفی بروکرز (IBs) کو بااختیار بناتے ہوئے ان کی کامیابی کےلیے سی پی ٹی انٹرنیشنل انتہائی منفعت بخش ٹریڈنگ کا تجربہ فراہم کررہی ہے۔

مزید معلومات کےلیے، برائے مہربانی وزٹ کیجیے: www.cptinternational.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں