بھارت فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد افسر بھی دم توڑ گئے

گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو جسم بری طرح جل گیا تھا اور وہ 8 دسمبر سے وینٹی لیٹر پر تھے


ویب ڈیسک December 15, 2021
وروم سنگھ بری طرح جھلس گئے تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے، فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افسران میں سے تنہا بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

انڈین ایئرفورس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانی والی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے آفیسر گروپ کیپٹن ورون سنگھ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں ؟

حادثے والے دن ورون سنگھ کو شدید زخمی حالت میں بنگلور کے فوجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اُن کی تشویشناک حالت میں بہتری نہیں آرہی تھی۔ ان کا جسم بری طرح جل گیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔



یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں ملٹری کالج کے نزدیک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور اُن کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے تمام افسران اور عملہ اہم ذمہ داریوں پر فائز تھے اور جنرل پبن راوت کے انتہائی وفادار اور قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں