سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی چاندی کے بھاؤ میں استحکام

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک December 15, 2021
سونے کےمقابلےمیں چاندیکی قیمت مستحکم رہی فوٹو:فائل

PARIS: ملک کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 1768 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک ہزار 460 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے ایک ہزار 251 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں