امریکی قانون سازوں کا اسرائیلی و اماراتی جاسوسی کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ

کمپنیاں حکومت کی انسانی حقوق مخالف پالیسوں میں معاونت کرتی رہی ہیں

اسرائیلی ملٹری جاسوسی کمپنی این ایس او [فائل-فوٹو]

SOUTHAMPTON:
امریکا میں قانون سازوں نے اسرائیلی اور اماراتی سمیت 4 جاسوسی ہائی ٹیک کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اور وزارت خارجہ کو بھیجے گئے ایک خط میں قانون سازوں نے جرمنی کی ٹروویکور اور فرانس کی نیکسا ٹیکنالوجیز پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


دوسری جانب اسرائیلی فوجی جاسوسی کمپنی این ایس او اور اماراتی جاسوسی کمپنی ڈارک میٹر پر بھی پابندی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیاں حکومت کی انسانی حقوق مخالف پالیسوں میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیکسا ٹیکنالوجیز پر پہلے ہی لیبیا اور مصر میں انسانی بنیادی حقوق کے خلاف جرائم پر مقدمہ درج ہے۔

مطالبہ Global Magnitsky Act کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہے۔
Load Next Story