اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

جن کے قدموں کو چوما کرتا تھا اب وہ نہیں رہیں، عمران عباس


ویب ڈیسک December 15, 2021
دو سال قبل آج ہی کے دن میرے والد کا بھی انتقال ہوا تھا، عمران عباس (فوٹو: فائل)

LONDON: ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا۔

اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آج اپنی جنت کھو دی۔ اداکار نے اپنی ماں کے قدموں کو بوسہ دینے کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو دوبارہ چوم نہیں سکوں گا۔

عمران عباس نے اپنی جذباتی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ میری ماں کے ایصال ثواب کے لیےسورۃ الفاتحہ پڑھیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ آج ہی کے دن دو سال قبل میرے والد کا بھی انتقال ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین اور عمران عباس کے مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ساتھی اداکاروں نے دکھ کے ان لمحات میں عمران عباس کو دلاسہ دیا۔







View this post on Instagram


A post shared by (@imranabbas.official)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔