مذاکرات کے عمل میں جلد بازی نہیں بلکہ اسے بتدریج آگے بڑھایا جائے گا ترجمان طالبان
مذاکرات کے دوران آنے والی تلخیوں پر دونوں فریقین کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، شاہد اللہ شاہد
تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ مذاکرات کا عمل بتدریج آگے بڑھایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کمیٹی کے اراکین نے طالبان کی نگراں شوریٰ سے ملاقات کی جس سے متعلق طالبان کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے تاہم رابطہ کمیٹی سے بات چیت پر مکمل غورو خوض کے بعد ان کو مثبت جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل کو بہتر بنانے کے لئے ابتدائی مطالبات بھی پیش کئے گئے لیکن اس دوران آنے والی تلخیوں پر دونوں فریقین کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔