امریکی طوفانی بگولوں نے شکستہ گھر سے تصویر اٹھا کر 200 کلومیٹر دور پہنچادی
کینٹکی میں طوفانی مرغولے نے مکانات کو کھلونوں کی طرح پٹخ دیا اور ایک خاندانی تصویر اڑالے گیا
چند روز قبل امریکی ریاست کینٹکی میں ایک سے زائد خوفناک طوفانی بگولوں ٹورنیڈو نے جہاں کاروں اور گھروں کو کھلونوں کی طرح اٹھا کر پٹخا وہیں ایک دلچسپ واقعہ یہ بھی پیش آیا ہے کہ ایک یادگار خاندانی تصویر اصل مقام سے 206 کلومیٹر دورملی۔
کیٹی نے اس تصویر کو دیکھا تو وہ بلیک اینڈ وائٹ تھی جس کی پشت پر دونام لکھے تھے اور 1942ء کی تاریخ تحریرتھی۔ تصویر میں خاتون کی گود میں ایک بچہ بیٹھا دکھائی دے رہا ہے۔ کیٹی کئی روز سے موسم پر نظر رکھے ہوئی تھیں اور وہ جان گئیں کہ شاید یہ تصویر ہوا کے دوش پر اڑ کر کہیں سے پہنچی ہے۔
انہوں نے فوری طور پر تصویر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپوسٹ کردیا۔ اگلے تین گھنٹوں میں تصویر کے مالک اصلی خاندان کا پتا لگالیا گیا۔
کو سوازیل نامی ایک صارف نے کیٹی کی پوسٹ کے نیچے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اہلِ خانہ کی ایک تصویر ہے جو ڈاسن اسپرنگز میں رہائش پذیر تھا۔ اب کیٹی خود اس تصویر کو واپس کرنے کے لیے اس گھر تک جائیں گی۔