تیسرا ٹی ٹوئنٹی اسٹیڈیم بھرنے کیلیے تعلیمی اداروں میں اعزازی ٹکٹ تقسیم

طلبا و طالبات کو مفت میچز دیکھنے کا موقع دیا جائے گا


ویب ڈیسک December 15, 2021
طلبا و طالبات کو مفت میچز دیکھنے کا موقع دیا جائے گا - فوٹو:فائل

پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے تعلیمی اداروں میں اعزازی ٹکٹ تقسیم کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پر پی سی بی فکر مند رہا تاہم اب تیسرے میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں میں اعزازی ٹکٹ تقسیم کر دیے گئے، طلبا و طالبات کو مفت میچز دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔