حشمت ریزیڈنسی کے حوالے سے ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب

 بتایا جائے حشمت ریزیڈنسی رہائشی پلاٹ پر ہے یا کمرشل پلاٹ پر ہے،ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر December 16, 2021
گلشن اقبال بلاک 4 میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں،درخواست گزار ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ہائی کورٹ نے رہائشی پلاٹ پر کمرشل کاروبار کرنے سے متعلق گلشن اقبال بلاک 4 میں حشمت ریزیڈنسی، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈر کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے جامع جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع حشمت ریزیڈنسی،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عظیم گبول گوٹھ گلشن اقبال بلاک 4 میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں ہورہی ہیں، پلاٹ نمبر 105، 105 اے پر 10، 12 دکانیں نکال دی گئی ہیں، گرائی گئیں تعمیرات پر دوبارہ تعمیرات کردی گئیں،بلڈر، ایس بی سی اے کو گمراہ کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں