جنوبی افریقہ کی عدالت کا سابق صدرکوجیل واپس بھیجنے کا حکم

جیکب زوما پرکرپشن کے الزامات ہیں۔


ویب ڈیسک December 16, 2021
عدالت نے جنوبی افریقہ کے سابق صدرکی سزا معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی:فوٹو:فائل

جنوبی افریقہ کی عدالت نے سابق صدرجیکب زوما کوجیل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 79سال کے جیک زوما صحت کی خرابی کی وجہ سے ستمبرسے پیرول پررہا تھے۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدرجیکب زوما کوکرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے اورعدالت سے تعاون نہ کرنے پرتوہین عدالت کے جرم میں 15مہینے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جیکب زوما نے سزا کیخلاف درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے 9سال صدررہنے والے جیکب زوما نے جولائی میں گرفتاری پیش کی تھی جس کے بعد ان کے حامیوں نےاحتجاج کیا تھا جس کے دوران لوٹ مار اورتشدد کے واقعات میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں