نیوزی لینڈاومیکرون کا پہلا کیس رپورٹکورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج

نیوزی لینڈ میں 90 آبادی کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔


ویب ڈیسک December 16, 2021
ویلنگٹن میں ہزاروں افراد نے کورونا پابندیوں کیخلاف مارچ کیا:فوٹو:انٹرنیٹ

نیوزی لینڈ میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا جبکہ کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں امیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ دوسری جانب کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد دارالحکومت ویلنگٹن کی سڑکوں پرمارچ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرویکسین اورکورونا کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے خلاف اورآزادی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کی اکثریت نے بغیرماسک پہنے احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاجی مارچ کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ میں 90 فیصد آبادی کوویکسین لگائی جاچکی ہے اورکورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے باعث اموات کی شرح کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔