مافیازکے سربراہ روز عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں حمزہ شہباز

عمران خان کے ہوتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن نہیں، حمزہ شہباز


ویب ڈیسک December 16, 2021
لوگ مہنگائی میں پس رہے ہیں عمران خان کوجواب دینا ہوگا،حمزہ شہباز:فوٹو:فائل

CHITRAL: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مافیازکے سربراہ روزعمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگومیں رہنما مسلم لیگ(ن) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کی آنکھوں میں خون ہے۔ ان کا وقت آنے والا ہے ان کو حساب دینا ہو گا۔ مافیاز کے سربراہ روز عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ قوم کو دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہونا ہو گا۔ سانحہ اے پی ایس کے ذکر پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہم نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنایا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ لوگ مہنگائی میں پس رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت کم کرکے اس پرٹیکس بڑھا دیا گیا۔ عمران خان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں