ہتک عزت کیس میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی میشا شفیع

عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی ملتوی کردی


محمد ہارون December 16, 2021
اس کیس کے بعد شوبز انڈسٹری کی بہت سی خواتین نے ہراسانی پر مجھ سے رابطہ کیا، میشا شفیع فوٹوفائل

اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بعد شوبز انڈسٹری کی بہت سی خواتین نے ہراسانی پر مجھ سے رابطہ کیا میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی اور مجھے بہت مالی نقصان ہوا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ میشا شفیع نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی ملتوی کردی۔

عدالتی کارروائی کے بعد گلوکارہ میشا شفیع نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد بہت سی شوبز انڈسٹری کی خواتین نے مجھ سے رابطہ کیا۔

میشا شفیع نے کہا شوبز انڈسٹری کی خواتین نے مجھ سے اپنے ساتھ ہراساں کرنے کے واقعات پر بات کی۔ تاہم میں ان خواتین کے نام نہیں بتاؤں گی۔ میں حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوں اس کیس کا انجام اچھا ہوگا۔

گلوکارہ نے کہا مجھے پہلی بار عدالت بلوایا گیا تو میں حاضر ہوگئی ہوں۔ انہوں نے کہا میڈیا نے اس کیس کی بہت غلط رپورٹنگ کی ہے۔ مجھے اس سے پہلے کبھی عدالت طلب نہیں کیا گیا۔ اس کیس کے باعث مجھے بہت مالی نقصان ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |