سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گےوزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت اور وحشت کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک December 16, 2021
دہشت اور وحشت کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عبدالقدوس بزنجو ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR/ ISLAMABAD/ لاہور/ کراچی: وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سانحہ آرمی پبلک اسکول شہدا کی 7ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا، دہشت اور وحشت کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16دسمبر ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور انکے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور معصوم شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |