ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک 2 عام شہری بھی جاں بحق

بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 16, 2021
بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، پولیس

کراچی: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک اور 2 عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جب کہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں