شام میں اسرائیلی فضائی حملہ شامی فوجی ہلاک

اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد عمارتوں کونقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک December 16, 2021
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی سرحدی علاقوں میں بمباری کی:فوٹو:فائل

لاہور: شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے شامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی علاقے میں میزائل حملہ کیا جس سے ایک شامی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے گولان کے علاقے میں بھی بمباری کی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ شامی فورسزنے اسرائیلی کی جانب سے فائرکئے گئے متعدد میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں