حکومت کا 3 روز کیلیے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے او آئی سی اجلاس کے پیشِ نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک December 16, 2021
وزارت داخلہ نے او آئی سی اجلاس کے پیشِ نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے - فوٹو:فائل

حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس کے پیشِ نظر تین روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس 17، 18 اور 19 دسمبر کو اسلام آباد بھر میں بند رکھی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزات خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل دینے کی سفارش بھی کر دی ہے، چھٹی کا مقصد وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ممکن بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں