اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے سے کم ہوگئی
درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ محدود ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں 180 روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 177.98 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کی کمی سے 179.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔