جراثیم کا خاتمہ کرنے والے خودکار ہیڈ فونز

جراثیم کی صفائی کا عمل الٹرا وائلٹ سسٹم کے ذریعے ہوتا ہے


ویب ڈیسک December 16, 2021
ایل جی فری ٹون ہیڈفونز، 4 مختلف رنگوں میں [فائل-فوٹو]

COPENHAGEN: آج کے ترقی یافتہ دور میں صحت عامہ اور صفائی ستھرائی پر عالمی سطح پر پرزور توجہ دی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ ہائی ٹیک کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ مفید صحت بنانے کی دوڑ میں لگی ہیں اور اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایل جی کمپنی نے جدید سسٹم سے لیس ہیڈفونز بنائے ہیں۔

ایل جی کے یہ ایسے ہیڈفونز ہیں جو اپنی سطح پر لگے جراثیم کا خود ہی صفایا کردیتے ہیں۔

ایل جی ٹون فری نامی ہیڈفونز میں ایسا جدید سسٹم نصب ہے جو انہیں اپنی سطح پر لگے جراثیم کی خودکار صفائی کا حامل بناتا ہے۔ جراثیم کی صفائی کا عمل الٹرا وائلٹ سسٹم کے ذریعے ہوتا ہے۔

صفائی کا عمل بھی انتہائی آسان اور بغیر کسی جھنجھٹ کے ہے۔ ہیڈفونز کو جب چارجنگ کیس میں رکھا جاتا ہے تو الٹرا وائلٹ سسٹم کی مدد سے صفائی کا عمل خود بہ خود شروع ہوجاتا ہے۔

اس کی چارجنگ ٹائمنگ بھی اچھی ہے۔ صرف 5 منٹ کی چارجنگ میں آپ 1 گھنٹے تک ہیڈفونز استعمال کرسکتے ہیں جبکہ کامل چارجنگ پر یہ 24 گھنٹے تک سروس دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں