افغانستان نے پاکستان سے کینو منگانے پر عائد ڈیوٹی میں 70 فیصد کمی کردی
افغان حکومت نے پاکستان سے کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی در آمد پر عائد ڈیوٹی 33 روپے کلو سے کم کرکے 10 روپے کلو کردی
لاہور:
افغانستان نے پاکستان سے کینو منگانے پر عائد ڈیوٹی میں 70 فیصد کمی کردی جس سے پاکستان سے افغانستان جانے والے کینو کی مانگ میں اضافہ ہوجائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی در آمد پر عائد ڈیوٹی 33 روپے کلو گرام سے کم کرکے 10 روپے کلو گرام کردی۔
افغان حکومت کے اس فیصلہ کے نتیجے میں پاکستان سے افغانستان کو کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔