کراچی میں بلوچستان کی سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے

30 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلی، پارہ 11 ڈگری تک ریکارڈ، سردی اگلے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان


Staff Reporter December 16, 2021
30 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلی، پارہ 11 ڈگری تک ریکارڈ، سردی اگلے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان (فوٹو : فائل)

لاہور: بلوچستان سے آنے والی سرد ہواؤں کے سبب شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ گئی، جمعرات کو کم سے کم پارہ 11 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں کمی ہوگئی۔ جمعرات کو دوپہر کے وقت موسم صاف رہا اور دن کے وقت دھوپ نکلی تاہم شام کے وقت سرد ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے سبب جاری سردی میں ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے بعد صبح و شام کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جمعرات کو شہر کا کم سے کم پارہ 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ کمی سے 24.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کہر چھانے کے سبب حد نگاہ تین کلومیٹر تک کم ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں