اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے فروٹ لینے کی شکایت پر آئی جی کا نوٹس
آئی جی نے اہلکاروں کو فوری معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا
PESHAWAR:
آئی جی پولیس اسلام آباد نے اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے فروٹ لینے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے ٹھیلے سے فروٹ لینے کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ٹھیلے کے مالک کو اپنے دفتر مدعو کیا۔
آئی جی پولیس نے ٹھیلے کے مالک کو رقم ادا کی اور ہیڈ کانسٹیبل احمد جان، کانسٹیبل نعیم جان، کانسٹیبل صفدر کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے چوکی کے تمام عملے کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔