کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی4نفسیاتی حدیں گر گئیں

کے ایس ای100 انڈیکس269پوائنٹس کمی سے 26255 ہوگیا،398 کمپنیوں کاکاروبارہوا،56 کی قیمتوں میں اضافہ، 326 کی کم ہوگئیں


Business Reporter February 11, 2014
کراچی: اسٹاک بروکرز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران کمپیوٹرمانیٹر پر شیئرپرائسز دیکھ رہے ہیں ۔فوٹو : اے ایف پی

حکومت اورطالبان مذاکراتی عمل میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہ ہونے، حکومت کی جانب سے کیپیٹل گین ٹیکس کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کی اطلاعات، مقامی سیمنٹ انڈسٹری کی باہمی چپقلش کی افواہوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو ایک بارپھر مندی کے اثرات غالب رہے ۔

جس سے انڈیکس کی 26600 ،26500 ،26400 اور26300 کی 4 حدیں بیک وقت گرگئیں، 82 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب6 ارب38 کروڑ44 لاکھ44 ہزار384 روپے ڈوب گئے،کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر60 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن یہ تیزی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ سرمایہ کاروں کی اکثریت نے محتاط طرز عمل اختیار کرتے ہوئے حصص کی وسیع پیمانے پر آف لوڈنگ کی جس سے ایک موقع پرمندی کی شدت609 پوائنٹس کی کمی تک جاپہنچی تھی۔ ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر48 لاکھ53 ہزار391 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی جبکہ غیرملکیوں کی جانب سے4 لاکھ37 ہزار862 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے2 لاکھ41 ہزار829 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس35 لاکھ22 ہزار200 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے6 لاکھ35 ہزار410 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے16 ہزار91 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔



مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس426.57 پوائنٹس کی کمی سے 26255.21 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 269.44 پوائنٹس کی کمی سے18986.50 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس617.12 پوائنٹس کی کمی سے 43473.85 ہوگیا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 0.05فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر28 کروڑ75 لاکھ13 ہزار350 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار398 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں56 کے بھاؤ میں اضافہ 326 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ 27.50 روپے بڑھکر3057.50 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ25 روپے بڑھکر1675 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ335 روپے کم ہوکر6365 روپے اور وائتھ پاکستان کے بھاؤ239 روپے کم ہوکر4750 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |