جاپانعمارت میں آتشزدگی سے 27افراد کی ہلاکت کا خدشہ

آگ عمارت کی 4 منزل پرلگی جس نے دوسرے حصوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔


ویب ڈیسک December 17, 2021
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: جاپان کے شہراوسکا کی ایک کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ جمعہ کی صبح 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پرلگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اورمختلف دفاترتھے۔ درجنوں فائرفائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پرقابوپایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 27افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں