دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر         

لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس219ریکارڈ کیا گیا، محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب


ویب ڈیسک December 17, 2021
لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ میں آج معمولی کمی فوٹوفائل

JOHANNESBURG: لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ میں آج معمولی کمی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس219 ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں بھارتی شہر دہلی 246 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ ویتنام کا شہر ہنوائی 172 تیسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکا 171 چوتھے، افغانستان کا شہر کابل 167 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ جب کہ کراچی 156 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 440ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ 429، فنجا ہاؤس 321، ماڈل ٹاؤن 317، ،مال روڈ 292، یو ایس کونصلیٹ 282، گلبرگ 267، فتح گڑھ میں 238، بہاولپور339، فیصل آباد 290، گوجرانوالہ 225،ملتان میں 196ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں پچھلے کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو طبی مسائل کا سامناہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ خطۂ پوٹھوہا ر میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں