سندھ ہائیکورٹ کا مکہ ٹیرس کی بجلی گیس اورپانی کنکشن منقطع کرنے کاحکم

10 نومبرکے واضح حکم کے باوجود عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ

عدالت کے10نومبرکےحکم پرعلمدرآمد نہیں کیا گیا،تحریری فیصلہ:فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے مکہ ٹیرس کی بجلی، پانی اورگیس کے کنکشن منقطع کرنے کاحکم دے دیا۔

مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پرسندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ایس بی سی اے کو یوٹیلٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کا حکم بھی دیا۔


تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مکہ ٹیرس سے متعلق عدالت 10 نومبرکوواضح حکم دے چکی ہے لیکن اس کے باجود عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اب تک 12 میں سے 8 مکینوں نے پورشن خالی نہیں کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ضرورت پڑے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے۔عدالت نے غیر قانونی تعمیرات گراکر 12 جنوری تک پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
Load Next Story