سانحہ سیالکوٹ میں پراسکیوشن کا ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت


ویب ڈیسک December 17, 2021
سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت

لاہور: سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

پراسکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کا اہم بیان سامنے آگیا

پراسکیوشن ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے ، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا ، چالان میں ویڈیوز شواہد اور اہم دستاویزات شامل ہوں گی ۔

تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پراسکیوشن نے مقدمے کا ٹرائل جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں