پنجاب حکومت نے تمام اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری تک بند کرنے کی یقین دہانی کروادی

عدالت نے اسکولز بند کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک December 17, 2021
23 دسمبر سے 4 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں، اس سے اسموگ میں مزید بہتری ہوگی، عدالت۔ فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کو صوبے میں تمام اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری تک بند کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو 23 دسمبر سے چار جنوری تک اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ حکومت پنجاب نے عدالت کو تعطیلات کی یقین دہانی کروا دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کا حکم

پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ اسموگ کے پیش نظر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اسکولز بند کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نوٹیفکیشن طلب کرلیا اور سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں