کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی ڈش کون سی بنائی

کترینہ نے شادی کے بعد اپنے شوہر اور سسرالیوں کیلئے پہلی ڈش بناکر تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے


ویب ڈیسک December 17, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل ممبئی میں ریسپیشن کی تقریب کریں گے فوٹوسوشل میڈیا

RAWALPINDI: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی ڈش بناکر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

9 دسمبر کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنے شوہر اور سسرالیوں کے لیے پہلی ڈش بناکر تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور رنبیر کپور کے کترینہ کو شادی پر کروڑوں کے تحائف

کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی جانے والی اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھ میں کانچ کی خوبصورت پلیٹ پکڑی ہوئی ہے جس میں سوجی کا حلوہ نظر آرہا ہے۔ تاہم بھاتی میڈیا میں اس میٹھی ڈش کو ''شیرا'' کہا جارہا ہے۔ کترینہ نے ''شیرے'' کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ''میں نے بنایا''۔



واضح رہے کہ راجستھان میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ریسپیشن کی تقریب جنوری میں ممبئی میں منعقدکرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں بالی ووڈ کے فنکاروں سمیت میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں