سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا مزید اضافہ

فی تولہ سونا 125850 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 107896 روپے کا ہوگیا

فی تولہ سونا 125850 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 107896 روپے کا ہوگیا- فوٹو:فائل

KABUL:
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہوگئی۔

 

 
Load Next Story