بینظیر یوتھ پروگرام کے434ڈاکٹر اور عملے کو مستقل کرنے کا فیصلہ

ملازمین کی مستقلی کی سمری منظور،کئی منصوبوں کے عارضی ملازمین کی مستقلی کی سمری وزیر اعلیٰ کوبھیج دی گئی


Staff Reporter February 11, 2014
پروگرام کے تحت30سرکاری اسپتالوں میں امیدواروںکوایکسرے ٹیکنیشن سمیت دیگر کورسزکرائے جاتے ہیں، ڈاکٹر صابر میمن

ISLAMABAD: صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے بینظیر یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے434 ڈاکٹرز اورعملے کو مستقل کرنے کی سمری منظورکرلی ،یہ سمری محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ کوارسال کی تھی، سمری کی منظوری کے بعدیوتھ پروگرام میں ٹریننگ دینے والے ڈاکٹروں اوردیگرتمام عملے کو مستقل کردیاگیا۔

جس کانوٹیفکیشن چند روزمیں جاری کردیاجائے گا ، محکمے کے ایک افسرکے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ جاری صحت کے دیگرمنصوبوں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی مستقلی کی سمری بھی وزیر اعلیٰ کوارسال کی ہے جوجلد منظورکرلی جائیگی جس کے بعدیہ ملازمین محکمہ صحت کے ملازمین ہوجائیں گے، بینظیر یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ محکمہ صحت نے بینظیر یوتھ پروگرام 2008میں سندھ میں شروع کیاتھا اس پروگرام کے تحت کراچی سمیت سندھ کے 30سرکاری اسپتالوں میں امیدواروں کوایکسرے ٹیکنیشن سمیت دیگر تمام پیرامیڈیکل کے ٹیکنیکل کورس کرائے جاتے ہیں اوراب تک اس پروگرام کے تحت 14 ہزاربے روزگار نوجوانوںکوطب کے مختلف شعبوں میں تربیت دی جاچکی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ 2008میں یہ پروگرام بینظیر بھٹوکی یاد میں صوبے کے میٹرک اورانٹر پاس بے روزگارنوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے شروع کیاگیاتھا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو18مختلف شعبہ جات کی تربیت دی جاتی ہے اورگزشتہ5 سال کے دوران 14ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھائے گئے، یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو پڑھانے والے اساتذہ ڈاکٹروں، انسٹرکٹروں، پیرامیڈیکل عملہ اوردیگر عملے جن کی تعداد434 ہے ،ان کی ملازمتوں کو مستقل کردیاگیاہے، دریں اثنا محکمہ کے افسرکے مطابق بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، ایم این سی ایچ، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سمیت دیگر 11پروگراموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی مستقلی کی سمری محکمہ کے سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں