اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60 روپے کے اضافے سے 181.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter December 17, 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60 روپے کے اضافے سے 181.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 181 روپے سے زائد ہونے کے بعد ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی اور درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 181 روپے سے تجاوز کرکے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر 22 پیسے کے اضافے سے 178.20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 178.04 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60 روپے کے اضافے سے 181.50 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |