زوم پر چیک اپ کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

پولیس نے ملزم سے کئی اسمارٹ فونز اور میموری کارڈز برآمد کیے ہیں جن میں سیکڑوں ویڈیوز اور تصاویر ہیں


ویب ڈیسک December 17, 2021
ملزم کے موبائل فونز اور میموری کارڈز سے نازیبا ویڈیوز برآمد۔ فوٹو: فائل

اٹلی میں گائناکولوجسٹ کا روپ دھار کر خواتین کو آن لائن چیک اپ پر آمادہ کرنے اور پھر اُن کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے جنسی شکاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں پولیس نے ایک 40 سالہ جنسی درندے کو گرفتار کیا ہے جو زوم پر خواتین کو چیک اپ کے بہانے بلا کر اُن کی نازیبا ویڈیوز بنایا کرتا تھا۔

جعلی ڈاکٹر نے کسی طرح اُن خواتین کا ڈیٹا حاصل کیا جنھوں نے حال ہی میں مختلف اسپتالوں میں ویجائنل چیک اپ کرایا ہو۔ مذکورہ شخص ایسی خواتین کو فون کرکے ڈراتا کہ آپ کو ایک نئے قسم کے ویجائنل انفیکشن ہونے کا خدشہ ہے۔

نام نہاد گائناکولوجسٹ اپنی باتوں سے خواتین کو آن لائن چیک اپ پر آمادہ کرلیتا۔ یہ چیک اپ زیادہ تر زوم پر کیے جاتے اور اس دوران خواتین کو اعضائے مخصوصہ کا معائنہ کرانے کا کہتا اور بغیر بتائے ویڈیوز بنالیتا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے کئی اسمارٹ فونز اور درجنوں میموری کارڈز برآمد کیے ہیں جن میں خواتین کی سیکڑوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔

ایک متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ میری تاریخ اور جائے پیدائش جانتا تھا اور یہ بھی کہ میں نے حال ہی میں گائنی چیک اپ کرایا ہے۔ اتنی خفیہ معلومات رکھنے پر ہم نے بھروسہ کیا جو اب جعلی ڈاکٹر ثابت ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں