بھارتی رکن اسمبلی کے جنسی زیادتی سے لطف اندوز ہونے کے بیان پر ہنگامہ

کانگریس نے بھی اپنی جماعت کے رکن کے بیان کو قابل اعتراض ٹہھرایا تاہم ذمہ دار اسپیکر کو قرار دیا

کانگریس نے بھی اپنے رکن کے بیان کو قابل اعتراض قرار دیا، فوٹو: فائل

بھارت میں کانگریس سے تعلق رکن رکھنے والے رکن اسمبلی کے عصمت دری سے لطف اُٹھانے کے بیان نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں کسانوں کی تحریک سے متعلق بحث کے دوران اسپیکر سے تکرار پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن نے جواب میں ایک کہاوت سنائی کہ جب عصمت دری ناگزیر ہو تو لیٹ جاؤ اور اس کا لطف اٹھائیں بالکل ایسی صورت حال میں آپ ہیں۔



اس کہاوت پر ریاستی اسمبلی میں قہقہے گونج اٹھے اور ایک ویڈیو میں اسمبلی کے اسپیکر بھی قہقہے لگاتے نظر آ رہے ہیں تاہم بی جے پی کی خاتون وزیر سمرتی ایرانی نے اپوزیشن رکن کی اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔




اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر اور ایوان میں کانگریس کے سینئر ایم ایل اے کے درمیان انتہائی قابل اعتراض اور غیر حساس باتوں کے تبادلے کو مسترد کرتی ہے۔

 

 
Load Next Story