ونڈ اسکرین پر کریک پڑنے پر پی آئی اے کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

اسلام آباد کی حدود میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ونڈ اسکرین میں کریک پڑا


ویب ڈیسک December 17, 2021
اسلام آباد کی حدود میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ونڈ اسکرین میں کریک پڑا - فوٹو:فائل

FAISALABAD: ونڈاسکرین کریک ہونے کے سبب پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کو جناح ٹرمینل پرتیکنیکی لینڈنگ کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پرواز کو ونڈ اسکرین کریک ہونے کی بنا پر جناح ٹرمینل پر اتارا گیا، پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے جدہ جا رہی تھی، اسلام آباد کی حدود میں تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے کی ونڈ اسکرین میں کریک پڑا، پرواز میں 323 مسافرسوارتھے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والے طیارے کے ونڈ اسکرین کی بیرونی پرت میں کریک پڑا جس کے سبب پرواز کے کپتان نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر طیارے کو کراچی اتارا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز نے جہاز کی ونڈ اسکرین تبدیل کی جس کے بعد اسے جدہ روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں