نواب شاہ 2موٹر سائیکل سواروں نے تاجروں سے40لاکھ روپے چھین لیے
واردات پیر کی صبح تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ہوئی، ملزمان شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار
ISLAMABAD:
موٹر سائیکل پر سوار2 نامعلوم مسلح ملزمان نے بینک سے رقم نکلوا کرجانے والے مقامی تاجروں سے 40 لاکھ روپے چھین لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پیر کی صبح تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع اسپتال روڈ پر 2 نامعلوم افراد نے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے مقامی تاجروں امیر علی جمالی اور حاکم علی جمالی کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر 40 لاکھ روپے چھین لیے اور شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
اے سیکشن تھانے کی پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کر لی۔ حاکم علی اور امیر علی جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نجی بینک سے 40 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے کہ 2 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھین لی۔ متاثرہ تاجروں کے مطابق ملزمان بینک کے باہر سے ہی ان کا تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔ واضح رہے کہ نواب شاہ میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجنوں واقعات میں بینک سے رقم لے کر نکلتے ہی لوگوں کو مسلح افراد لوٹ لیتے ہیں، لیکن پولیس اب تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔