کراچی میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
ملزمان کے قبضے سرکاری محکموں کے جعلی تقرر نامے، جوائننگ لیٹر اور جاب آفر لیٹر برآمد
SARGODHA:
پریڈی پولیس نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پریڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نوید کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعل ساز گروپ کے سرغنہ جنید سمیت گروہ کے تین کارندے جمیل، ریحان اور حنیف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مختلف سرکاری محکموں کے جعلی تقرر نامے، جوائننگ لیٹر اور جاب آفر لیٹر برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ گروہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، فوڈ ڈپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک، ہیلتھ، اے جی سندھ، زراعت، فنانس، انفارمیش اور ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگر محکموں میں شہریوں کو نوکری دلوانے کے بہانے لاکھوں روپے وصول کرتے اور انہیں جعلی لیٹر دیتے تھے، ملزمان درجنوں شہریوں کو لوٹ چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیو آر کوڈ استعمال کرتے تھے اور ان سے لی گئی لاکھوں روپے کی رقم میں سے کچھ رقم بطور تنخواہ بھی ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرتے تھے، گروہ کا سرغنہ جنید اقبل اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے جس نے اب تک درجنوں افراد سے 60 لاکھ سے زائد رقم اینٹھنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔