معصوم نظر آنے والے پانڈے کی دیدہ دلیری کی ویڈیو وائرل

عملے نے دوپہر کے کھانے کا لالچ دیکر پانڈے کو بمشکل واپس پنجرے میں بلایا

پانڈا کی عمر 6 سال ہے، فوٹو: ویڈیو گریب

RAWALPINDI:
چین کے معروف چڑیا گھر میں شرارتی پانڈا طویل قامت حصار کو پھلانگ کر پنجرے سے باہر نکل آیا اور لوگوں کے انتہائی قریب پہنچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چین کے بیجنگ چڑیا گھر میں ایک دیوہیکل پانڈا کو اپنے رہنے کی جگہ کے طویل قامت حصار سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پانڈا کی اس حرکت پر چڑیا گھر کی سیر کو آئے شہری ششدر رہ گئے۔ 6 سالہ مینگ لین نامی پانڈا نے کھانے کی لالچ میں یہ مہم سر کی تھی۔ وہ اپنے پنجرے کی حصار کو عبور کرتے ہوئے اس حصے میں پہنچ گیا جو چڑیا گھر کا پنجروں سے ایک الگ حصہ ہے۔




چڑیا گھر کے عملے نے شہریوں کو پانڈا سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ اس دوران شہری کچھ فاصلے پر کھڑے ہو پانڈا کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے۔ عملے نے دوپہر کے کھانے کا لالچ دیکر پانڈے کو واپس پنجرے میں بلایا۔

پانڈا ''مینگ لین'' 2015 میں جائنٹ پانڈا کی افزائش کے چینگڈو ریسرچ بیس میں پیدا ہوئیں اور دو سال بعد بیجنگ کے چڑیا گھر میں منتقل ہوئیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مینگ لین کی شرارتی رویے کی تاریخ ہے تاہم اب فرار ہونے کی مزید کوششوں کو روکنے کے لیے حصاری دیوار میں تبدیلی کی جائے گی۔
Load Next Story