ووٹنگ مشین کیلیے الیکشن کمیشن کی مدد نہ کرنے کی خبریں درست نہیں حکومت

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کو یہ مشینیں خریدنے میں مکمل سہولت فراہم کرے گی، ترجمان


ویب ڈیسک December 17, 2021
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کو یہ مشینیں خریدنے میں مکمل سہولت فراہم کرے گی، ترجمان (فوٹو : فائل)

LOS ANGELES: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی مدد نہ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں درست نہیں، حکومت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر الیکشن کرانے کے لیے پرعزم ہیں اور ای وی ایم کے بارے میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ پڑھیں : وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت

ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا میں ای وی ایم ٹیکنالوجی موجود ہے، دنیا بھر کی مینوفیکچررز کمپنیاں ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن جیسے ہی ٹینڈر جاری کرے گا اس کے مطابق حکومت وسائل فراہم کرے گی اور ای وی ایم مشینیں بآسانی میسر ہوں گی، ہماری وزارت الیکشن کمیشن کو یہ مشینیں خریدنے میں مکمل سہولت فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں