درگاہ قلندر شہباز کے طلائی دروازے سے سونا چوری کی کوشش

نامعلوم وجوہ کی بنا چور دروازے سے نکالا گیا سونا وہیں چھوڑ کر فرار، تفتیش جاری


Nama Nigar February 11, 2014
نامعلوم وجوہ کی بنا چور دروازے سے نکالا گیا سونا وہیں چھوڑ کر فرار، تفتیش جاری

درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے طلائی دروازے سے بھاری مقدار میں سونا چرانے کی کوشش ناکام، شیشے توڑ کر سونا نکالنے کے بعد نامعلوم چور اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے درگاہ کی چھت سے داخل ہوکر طلائی دروازے کے شیشے توڑ کر بھاری مقدار میں سونا چوری کرنے کی کوشش کی تاہم چور دروازے سے بھاری مقدار میں سونا نکال کر نامعلوم وجوہ کی بنا پر سونا وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔



رابطہ کرنے پر اے ایس پی سیہون طارق ولایت نے بتایا کہ فی الوقت کچھ نہیں بتاسکتا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل صورتحال پتہ چلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں