خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

BARCELONA: پیسوں سے بھرا تھیلا
قاسم اشرف مغل، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوں اور کوئی میرے لئے پیسوں سے بھرا تھیلا لے کر آتا ہے ۔ میں بہت خوشی سے رکھتا ہوں مگر ساتھ ہی مجھے فکر لگ جاتی ہے کہ کوئی میرا ساتھی مجھے دیکھ نہ لے ، پھر میں گھر جانے کے لئے دفتر سے نکل جاتا ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیمار ہو سکتے ہیں یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

راستہ نہیں ملتا
اسلم کامل جنجوعہ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی بہت اچھے سے روشن میدان میں ہوں مگر اس کے باوجود مجھے راستہ نہیں مل رہا ہوتا ۔ میں کبھی ایک طرف جاتا ہوں کبھی دوسری طرف مگر سب کچھ اجنبی لگ رہا ہوتا ہے ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بد زائقہ کھانا
صائمہ عرفان ،گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی دوست کے گھر گئی ہوں اور وہ مجھے کچھ کھانے کو دے رہی ہے ۔ اس پاوڈر کا ذائقہ بہت ہی بدزائقہ تھا جیسے کوئلے کی راکھ ہو میں اس کو کھانے سے انکار کرتی ہوں مگر زبردستی وہ مجھے کہتی ہے کہ یہ تم کھائو جبکہ میں اس کو نہیں کھانا چاہتی ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں سانپ
ارشد خان، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر بیٹھا کھانا کھا رہا ہوں مگر وہ بے حد بد زائقہ و کڑوا ہے ۔ میں اس کو رکھ کر دوسرا سالن لیتا ہوں وہ بھی بہت ہی بدزائقہ ہوتا ہے اور میں ایک لقمہ بھی نہی لے سکتا ۔ پھر میری نظر چھت پہ پڑتی ہے تو ادھر پنکھے کے ساتھ ایک کالا سانپ لٹک رہا ہوتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے میز پہ گرتا ہے اور میری طرف لپکتا ہے۔
تعبیر : اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

گندے کپڑے
خالد مقصود، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے دفتر جانے کے لئے تیار ی شروع کی اور کپڑے نکالنے لگا تو دیکھا سارے کپڑے بہت ہی گندے ہیں میں حیران ہو کر سوچتا ہوں کہ جانے کسی نے کیوں دھوئے بغیر ایسے ہی الماری میں رکھ دیئے۔ اس کے بعد میں پرئشانی کے عالم میں بس کھڑا ہی رہتا ہوں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری پریشانی بھی بڑھتی جا رہی ہوتی ہے کہ کیسے وقت پہ دفتر پہنچوں گا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

چھت پر روشنی
غزالہ شکیل،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں چھت پہ کھڑی ہوں اور آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں پھر دیکھتے ہی دیکھتے چاند کی روشنی بڑھنے لگتی ہے اور میری چھت پہ ہر طرف روشنی پھیل جاتی ہے۔ میں بھاگ کر اپنے میاں کو لاتی ہوں ۔ اوپر وہ بھی دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے لاکھوں بلب کی روشنی ھم پہ آ رہی ہو۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

مولانا سے گفتگو
یاسین اعوان، جھنگ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوتا ہوں ۔ میرے ساتھ سفر میں کوئی مولانا صاحب ہوتے ہیں جو کہ بہت اچھی گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ میں اور میرے آس پاس کے مسافر ان کی گفتگو بہت غور اور دلچسپی سے سن رہے ہوتے ہیں۔ بس سے اتر کر میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ کتنی اچھی گفتگو رہی۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

شادی سے خوش ہونا
سدرہ بتول، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے ۔ سارے گھر میں خوب رونق لگی ہے اور سارے رشتے دار جمع ہیں ۔ میرے ابو مولوی صاحب کے ساتھ نکاح کیلئے اندر آتے ہیں ۔ میں خود کو بہت خوش محسوس کر رہی ہوتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

گندا پانی
مہوش خان، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں جا رہی ہوں، نہر کے کنارے سے دیکھتی ہوں کہ نہر میں گندا پانی ہوتا ہے ۔ یعنی مٹی نما پانی گدلا سا ۔ میری کزن مجھے کہتی ہے کہ آو اس میں کشتی چلائیں تو میں حیران ہو کر پوچھتی ہوں کہ بھلا اس میں کوئی کیسے کشتی چلا سکتا ہے ، مگر وہ مانتی نہیں ۔کشتی میں بیٹھنے کے بعد میں بہت خوفزدہ ہوتی ہوں اور گھبراہٹ کے مارے سانس روک کے بیٹھی رہتی ہوں۔
تعبیر: خواب مختلف عادات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں تا کہ آپ خود میں تبدیلی لے کر آئیں ۔ یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذہن سے نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

پیسے گم ہونا
محمد اقبال، بہاولپور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچھ سودا سلف لینے گھر سے نکلا ہوں اور جب ادائیگی کی باری آتی ہے تو میری جیب سے پیسے نکلتے ہی نہیں۔ شائد کہیں راستے میں گر گئے ہوں، یہ سوچ کر میں واپس جاتا ہوں مگر مجھے پیسے کہیں نہیں ملتے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی، غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

بازار میں گھومنا
احمداللہ، ڈیرہ اسماعیل خان
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں بازار میں پھر رہا ہوں اور کہیں سے ایک کتا دوڑتا ہوا آتا ہے اور میری طرف لپکتا ہے۔ میں تیزی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر وہ بہت تیزی سے میری طرف بڑھتا ہے اور میری ٹانگ پہ کاٹ لیتا ہے۔ میں چھڑانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

تقریب میں شرکت
نائمہ بیگم، گجرات
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے میاں کے کسی دوست نے ہم کو اپنے گھر کھانے پر بلایا ہے۔ میں کوئی خوش دلی سے نہیں گئی ، وہاں میرے میاں زبردستی لے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے اعزاز میں بہت سے کھانے پکائے ہوتے ہیں اور حقیقتاً کھانا کافی لذیذ ہوتا ہے کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جو اس سے پہلے میں نے نہیں کھائے ہوتے اور میں دل میں سوچ رہی ہوتی ہوں کہ ان کی بیگم پاکستانی نہیں تو اس لئے وہ ایسے عجیب سے کھانے پکا رہی ہیں۔ ایک ڈش انتہائی مزے دار ہوتی ہے اور میرے پوچھنے پر وہ خاتون مجھے بتاتی ہیں کہ یہ ہرن کا گوشت ہے۔ یہ سن کر میرا دل بہت خراب ہوتا ہے مگر اتنا لذیذ ہوتا ہے کہ میں رک نہیں پاتی اور دوبارہ اس کو اپنی پلیٹ میں ڈال لیتی ہوں ۔
تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پر مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں۔

جنگل میں جانور کا حملہ
غلام یاسین، ڈیرہ اسماعیل خان
خواب : یہ خواب میرے ابو نے دیکھا کہ وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں کسی دوست سے ملنے کسی دیہاتی علاقے میں جاتے ہیں اور وہاں ساتھ ہی جنگل ہے جس کی سیر کو ان کے کاروباری دوست لے جاتے ہیں وہاں ان کو ایک بہت بڑے سائز کا کالا سیاہ ہاتھی نظر آتا ہے اور وہ سب لوگوں کو چھوڑ کے میرے ابو کی طرف ہی بڑھتا ہے جیسے حملہ کرنے کی نیت سے آ رہا ہو ۔ اس کے بعد میرے ابو کو خواب یاد نہیں مگر وہ کہہ رہے تھے کہ آنکھ کھلنے کے بعد بھی وہ بہت دیر تک خوفزدہ رہے ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی قسم کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

کرفیو نافذ ہونا
عارف علی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں باہر شائد کوئی کرفیو لگا ہوا ہے یا کوئی اور وجہ ہے جس کی وجہ سے ھم باھر نہیں جا سکتے۔ میرے علاوہ خواب میں گھر میں کوئی بھی نظر نہیںآیا۔ میرے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں ہے اور میں کافی بھوک محسوس کر رہا ہوتا ہوں۔ باہر جانے کی کوشش کرتا ہوں مگر باہر کے حالات سے خوفزدہ ہو کر دروازہ نہیںکھول پاتا۔ مگر بھوک مجھے بہت نڈھال کرتی جا رہی ہوتی ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے کچھ یاد نہیں رہا ۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

تلفظ درست کرنا
خولہ ذبیح اللہ، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی زور زور سے سورہ الم نشرح کی تلاوت کر رہی ہوں اور بار بار کسی قاری کی طرح اپنا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اس دوران میرے دل میں بس یہی خیال ہوتا ہے کہ میں نے کل اس کو کلاس میں سنانا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ میں نے کبھی اس طرح کی قرات وغیرہ کے مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ۔ مگر خواب میں تمام وقت یہی احساسات رہے کہ جیسے میں کل سنانے کے لئے خوبصورت انداز میں یاد کر رہی ہوں اور اسی کی تیاری میں یہاں مصروف ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں