اقوام متحدہ میں نمائندگی کے لئے طالبان کی دوبارہ درخواست

اقوام متحدہ میں نشست نئی افغان حکومت کو ملنی چاہیے، سہیل شاہین


ویب ڈیسک December 18, 2021
نشست اقوام متحدہ کے تشخص کا معاملہ ہے،سہیل شاہین:فوٹو:فائل

لاہور: طالبان نے اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لیے ایک بار پھر درخواست دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ میں نشست چھوڑ دی ہے جس کے بعد طالبان نے ایک بارپھراقوام متحدہ سے اپنا سفیربھیجنے کی اپیل کی ہے۔

طالبان رہنما اور اقوام متحدہ کی نشست کے لئے طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے کہا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو ملنی چاہیے۔یہ اقوام متحدہ کے تشخص کا معاملہ ہے۔ افغانستان میں موجودہ حکومت خود مختار ہے۔

طالبان نے 20 ستمبر کو اقوام متحدہ سے سہیل شاہین کو افغانستان کے نئے نمائندے کے طور تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی جسے اقوام متحدہ نے رد کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے افغان نمائندے کوسفیرتسلیم نہ کئے جانے پرطالبان نے اقوام متحدہ کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا ہے تاہم انہیں اب تک کسی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں